بریکنگ نیوز
کھلاڑی نہ ہوتا تو حکومت چھوڑ کر جاچکا ہوتا،وزیراعظم
پشاور(نیوزروم رپورٹ) وزیراعطم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ مشکلات سے گبھرانے والے نہیں ،اگر کھلاڑی نہ ہوتے تو اب تک حکومت چھوڑ کر جاچکے ہوتے۔اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر 21 گیمز کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا زندگی مقابلے کا نام ہے، پڑھائی اور بزنس میں بھی مقابلہ ہوتا ہے، سیاست بھی مقابلے کا نام ہے، چیمپئن ہارنے سے ڈرتا نہیں، سیکھتا ہے، انسان تب ہارتا ہے جب شکست تسلیم کرلے، چیمپئن اپنی شکست پر غلطیوں کو درست کرتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کھیلوں کے انعقاد پر وزیراعلیٰ محمود خان کو مبارکبادد یتا ہوں، ان گیمز سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، نوجوانوں کو سپورٹس کی اہمیت بتانا چاہتا ہوں، گاؤں کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا۔
Facebook Comments