بریکنگ نیوزدنیا
طوفانی بگولے سے تباہی،6افراد ہلاک
نیویارک(نیوزروم مانیٹرنگ) امریکی ریاست مسی سیپی اور لوزیانا میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولے نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، درجنوں گھر تباہ ہو گئے، گاڑیوں کو نقصان پہنچا، مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا، سب سے زیادہ نقصان مسی سیپی میں ہوا۔حکام نے مقامی افراد کو طوفان کی پیشگی اطلاع دے کراحتیاطی تدابیر کی اپیل کی تھی
Facebook Comments