بریکنگ نیوز
غلط فہمی دور کر لیں،کوروناکسی کو نہیں چھوڑتا،عمران خان
لاہور(نیوز روم رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوم غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا، کورونا کسی کونہیں چھوڑتا۔
کورونا ریلیف فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت قوموں کا امتحان ہوتا ہے جس میں انسان کے ایمان کا پتہ چلتا ہے، جب کاروبار میں نقصان کے دورمیں فراڈ کرتا ہے تو وہ تباہ ہوجاتا ہے، جو شخص برے وقت کو اللہ کی طرف سے امتحان سمجھتا ہے وہ مضبوط ہوکر نکلتا ہے، جب قوم اس چیلنج سے نکلے گی تو بالکل مختلف قوم ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ پاگل پن کر کے اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں، اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ کورونا سے پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا، کورونا کسی کو نہیں چھوڑتا سوشل میڈیا کی غلط باتوں پر نہ جائیں۔
Facebook Comments