بریکنگ نیوزصحت

کرونا سے بچاو کے لیے سستے نسخے

مائع وائپس

بے بی وائپس صرف نومولود بچوں کو ہی نہیں آپ کو بھی کئی جراثیم سے بچاسکتی ہیں۔ میڈیکل اسٹور سے ایسے وائپس خریدیں جن میں الکحل کی شرح 60 فیصد ہو اور اگر نہ مل سکے تو اسی نوعیت والے الکحل مائع کو ہاتھوں پر رگڑ کر بے بی وائپس سے صاف کردیں۔

جب بھی عوامی اجتماع، بس، یا ریلوے سے گھر آئیں تو فوری طور پر بے بی وائپس سے ہاتھ اور بازوؤں کو اچھی طرح صاف کرلیں۔ اسی طرح اسمارٹ فون کو بھی وائپس سے صاف کرکے جراثیم اور وائرس سے پاک بنایا جاسکتا ہے۔ڈس انفیکشن اسپرے

مارکیٹ میں ایسے جراثیم کش اسپرے موجود ہیں جنہیں کسی بھی سطح پر اسپرے کرکے اسے کورونا وائرس سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چھینکنے کی صورت میں بار بار ہاتھ دھوئیں اور چہرہ بھی اچھی طرح دھونے کی عادت بنائیں۔ اسی طرح ہینڈ سینیٹائزر بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

الکحل والے پریپ پیڈز

طبی مقاصد کے لیے چھوٹے چھوٹے پریپ پیڈز استعمال ہوتے ہیں جن میں الکحل شامل ہوتا ہے۔ ان میں کلوروکس کمپنی کے ڈس انفیکشن وائپس مشہور ہیں۔ ان کے استعمال سے کورونا وائرس سے خود کو پاک کیا جاسکتا ہے۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close