بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیبدنیا

9سال تہہ خانے میں قیامت کا انتظار

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)ہالینڈ میں نو سال سے تہہ خانے میں قید ہوکر قیامت کا انتظار کرنے والے خاندان کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے خاندان کے سربراہ کو گرفتار کرکے بچوں کو بازیاب کرالیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سڑسٹھ سالہ شخص نے خود کو اپنے بچوں سمیت گزشتہ نو سال سے تہہ خانے میں بند کررکھا تھا اور آبادی سے دور واقع فارم ہاؤس میں قیامت کا انتظار کررہا تھا۔حالات سے تنگ آکر ایک نوجوان فرار ہوکر قریبی آبادی میں واقع شراب خانے پہنچ گیا اور مدد طلب کی،مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو تہہ خانے سے نکال لیا،خاندان کے سربراہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close