بریکنگ نیوزپاکستان
10 گھنٹے45منٹ میں پورا قرآن پاک زبانی سنانے کا اعزاز
ڈیرہ غازی خان(نیوزروم رپورٹ) ڈیرہ غازی خان میں کم سن حافظ قرآن طالب علم نے دس گھنٹے اور پینتالیس منٹ میں پورا قرآن پاک سنا کر منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ دارالسلام قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ہونہار طالب علم حافظ اسید خالد نے اپنے استاد قاری طاہر شوکت کو 10 گھنٹے 45 منٹ میں پورا قرآن مجید سنایا، اس دوران مدرسے کے دیگر طلبا کے علاوہ علاقے کے معززین اور حافظ اسید کے عزیز رشتہ دار بھی شریک تھے۔حافظ اسید بن خالد کے استاد نے بتایا کہ دیگر طلبا کی نسبت منفرد ذہن رکھنے والا طالب علم خداداد صلاحتیوں کا مالک ہے۔
Facebook Comments