بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

ایپل فون کے ڈبے سے کیا نکلا؟خاتون کے ہوش اڑ گئے

لاہور(نیوز روم مانیٹرنگ)حال ہی میں ایک چینی خاتون نے ایپل کی آفیشل ویب سائٹ سے آئی فون 12 پرو میکس کا آرڈر کیا لیکن جب انہیں آرڈر موصول ہوا تو وہ دنگ ہی رہ گئیں۔

چینی خاتون نے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آئی فون 12 پرو میکس خریدنے کے لیے انہوں نے 1500 ڈالرز کی رقم ادا کی۔

حیرانی کی بات یہ تھی خاتون نے یہ آرڈر ایپل کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے ہی کیا تھا لیکن جب انہیں آرڈر موصول ہوا تو اس میں فون کی بجائے ایپل یعنی سیب کا جوس تھا۔

خاتون نے اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ پارسل انہیں براہ راست موصول نہیں ہونا تھا بلکہ انہوں نے پارسل کی ترسیل کے لیے اپنے گھر کے قریب موجود ایک لاکر کا انتخاب کیا تھا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close