انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

13سال پہلے مجھے۔۔۔۔پریانکا کے ہونیوالے شوہر نے بڑا انکشاف کردیا

لاہور(نیوزروم انٹرٹینمٹ)بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا اگلے ماہ بالی وڈ اداکار نک جونز سے شادی کرنے والی ہیں ،شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں تاہم نک جونز نے اپنی ذات کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ انہیں تیرہ سال پہلے شوگر کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ٹائپ ون شوگر کی تشخیص کے بعد سے وہ ابھی تک اس بیماری کا علاج کروارہے ہیں۔
نک جونز نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں اور لکھا بائیں جانب والی تصویر میری بیماری تشخیص ہونے کے چند ہفتوں بعد لی گئی تھی۔ اپنی بیماری کی تفصیلات بتاتے ہوئے نک جونز نے کہا شوگر لیول بڑھ جانے اور وزن میں خطرناک حد تک کمی ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ مجھے شوگر کی بیماری لاحق ہے۔ دوسری طرف بھی میں ہی ہوں خوش اورصحت مند۔ نک جونز نے بتایا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لیے روزانہ ورزش کرتے ہیں، صحت بخش غذا کھاتے ہیں اور باقاعدگی سے اپنا شوگر لیول چیک کرتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close