بریکنگ نیوز

وزیراعظم ہاؤس کی لش پش گاڑیاں نیلامی کے لیے تیار

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) حکومت پاکستان نے وزیراعظم ہاؤس کی لش پش گاڑیاں فروخت کے لیے پیش کردیں،کفایت شعاری مہم کے تحت ایک سو دو لگژری گاڑیوں کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا ہے،یہ نیلامی سترہ ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔
اشتہار کے مطابق 28 مرسیڈیز ،8 بی ڈبلیو سمیت 102 گاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو وزیراعظم ہائوس میں ہوگی ۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں صرف اسی صورت میں فروخت کی جائیں گے اگر ان کی نیلامی کی رقم گاڑی کی مارکیٹ ویلیو سے زیادہ ہو۔ذرائع کے مطابق حکومت کی تمام گاڑیاں کی نیلامی مارکیٹ ویلیو سے اوپر کیسے ہوسکتی ہےاس کےلئے کئی تجاویزسامنے آرہی ہیں۔اگر گاڑیوں کےلئے یادگار نمبر پلیٹ ہویا کوئی مخصوص اسٹیکرہو ،عمران خان کے پرنٹ دستخط یا فنڈریزنگ کا کوئی اور سائن ہو ،یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ کوئی اسپیشل سرٹیفکیٹ ،پوسٹر بھی خریدار کو دیا جائے ۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close