بریکنگ نیوز

شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد

کراچی(نیوزروم رپورٹ) کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے اسپتال کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے تین بوتلیں شراب برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے آج کراچی کی تین اسپتالوں کا دورہ کیا ۔قومی ادارہ قلب کے بعد جسٹس ثاقب نثار جناح اور ضیا الدین اسپتال پہنچے اور پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے کمرے کا جائزہ بھی لیا۔

چیف جسٹس نےبتایا کہ شرجیل میمن کے کمرے سے تین بوتل شراب ملی ہے۔اٹارنی جنرل کہاں ہیں ؟ جائیں دیکھیں۔ چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا انور منصور خان صاحب، ذرا اس طرف بھی توجہ دیں، آپ نے بہت اچھے کام کیے، مگر یہ دیکھیں، جب شرجیل سے پوچھا تو کہا کہ میری نہیں۔جسٹس ثاقب نثار تین منٹ تک شرجیل میمن کے کمرے میں رہے اور انہوں نے اس دوران اسپتال انتظامیہ کے کسی فرد سے بات نہیں کی۔دورے کے دوران کمرے میں صرف شرجیل میمن ہی موجود تھے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close