بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

بیٹی کے علاج کیلئےماں کا انوکھا قدم،ایسی چیز فروخت کرنے لگی کہ لوگ حیران رہ گئے

بیجنگ(نیوزروم مانیٹرنگ)اولاد کا دکھ انسان سے کیا کچھ کروادیتا ہے،اولاد والے ہی جان سکتے ہیں،چین میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جہاں بیمار بچی کے علاج کے لئے ماں اپنے جسم کی ایسی چیز بیچنے کیلئے بازاروں میں نکل پڑی جو پہلے کبھی دیکھی،نہ سنی۔ میاوپی ویب سائٹ پر پیئر ویڈیو نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک خاتون اور ان کا شوہر بتاتے ہیں کہ انھیں اپنے ایک بچے کے علاج کے لیے کم از کم 11 ہزار 250 ڈالر کی ضرورت ہے جو اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔ یہ ویڈیو شینزین شہر میں واقع بچوں کے پارک میں فلمائی گئی جس میں ماں کہتی ہے کہ وہ اپنی چھاتی کا دودھ بیچ رہی ہیں تاکہ پیسوں کا انتظام جلدی ہو سکے۔ ویڈیو میں اس خاتون کا شوہر بتایا ہے کہ انھیں ہسپتال کا ہزاروں یوآن کا بل ادا کرنا ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی صحت یابی پر انھیں کم از 11 ہزار 250 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close