بریکنگ نیوزعرب دنیا

خبردار!سگریٹ کا ‘‘ٹوٹا‘‘سڑک پر پھینکا تو بھاری جرمانہ ہوگا

دبئی(نیوزروم مانیٹرنگ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سگریٹ نوشی عام ہے اور پابندی کے باوجود لوگ پبلک مقامات پر سگریٹ پینے سے باز نہیں آتے پھر بچا ہوا سگریٹ جہاں جی چاہے پھینک دیتے ہیں،لیکن اب دبئی میں ایسا نہیں ہوگا کیونکہ مقامی حکومت نے ایسے سگریٹ نوشوں کو سزا دینے کی ٹھان لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں ایسا قانون متعرف کرایا گیا ہے جس کے تحت سگریٹ کا جلتا یا بجھا ہوا ٹوٹا سڑک پر پھینکنے والے کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب جو کوئی بھی سگریٹ پی کر اس کے ٹکڑے راستے میں پھینکے گا اسے لازمی جرمانہ دینا پڑے گا۔ سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر پابندی 2003 کے لوکل آرڈر نمبر 11 کے تحت لگائی گئی ہے۔ اس پابندی کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی فرد نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اگر ایسے سگریٹ نوشوں کو پارکوں ، کاروباری مراکز اور شاہراہوں پر سگریٹ کے ٹوٹے پھینکتے ہوئے بلدیہ کے انسپکٹروں نے پکڑ لیا تو پھر ان پر دُگنا جرمانہ عاید کیا جائے گا۔ اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں تو جرمانہ تین گنا ہوگا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close