بریکنگ نیوزٹیکنالوجی
چار کیمروں والا سستا ترین موبائل فون
لاہور(نیوزروم رپورٹ)موبائل بنانے والی کمپنیاں مارکیٹ میں توجہ کا مرکز بننے کیلئے آئے روز کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہیں تاکہ ان کی پراڈکٹس لوگوں کی توجہ حاصل کرسکیں ،معروف کمپنی ہواوے نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔مہنگے موبائل فون بنانے والی اس کمپنی نے اب شاندار فیچرز سے آراستہ چار کیمروں والا سستا ترین فون متعارف کرادیا ہے۔اس اینڈرائیڈ فون65 انچ کی اسکرین میں 18:9 ریشو کا آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یہ فون تھری جی/ 32 جی بی یا 4 جی بی / 64 ی بی اسٹوریج کے دو ورژن میں صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔اس فون کے بیک پر 13 میگا پکسل اور دو میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں اور فرنٹ پر بھی ایسے ہی دو کیمرے ہیں۔ اس کے تھری جی بی ریم ورژن کی قیمت بھارت میں 11 ہزار روپے (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فور جی بی ریم ورژن کی قیمت 15 ہزار روپے (لگ بھگ 26 ہزار روپے) رکھی گئی ہے اور یہ اکیس جنوری سے لوگ خرید سکیں گے۔امید ہے کہ اسے جلد پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔