صحت
انڈے کھانے کے وہ فوائد جو آپ پہلے نہیں جانتے
اسلام آباد (نیوزروم مانیٹرنگ) امریکہ میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈے اور پالک کا زیادہ استعمال یاد داشت کو اچھا رکھنے میں فائدہ مند ہے ۔ الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ان غذاؤں میں پائے جانے والا جز لیوٹین چیزوں اور معلومات کو بہتر طریقے سے یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے جو کئی برس پہلے سے ذہن میں ہوتی ہیں ۔ اس تحقیق کے دوران 65 سے 75 سال کی عمر کے 122 افراد کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون کے نمونے میں لیوٹین کی مقدار زیادہ ہوئی وہ یاداشت کے ٹیسٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔ یہ غذائیں عمر کے ساتھ نکھوں میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق لیوٹین سے بھرپور غذائیں دماغی ساخت پر اثرانداز ہوتی ہیں اور مختلف دماغی حصوں کو ورم وغیرہ سے متاثر نہیں ہونے دیتیں۔