بریکنگ نیوزصحت

چائےبینائی کے لئے انتہائی مفید،نئی تحقیق آگئی

کیلفورنیا(نیوزروم مانیٹرنگ)چین کی ترقی کی مثالیں دینے والے چینی قوم کی جانب سے چائے کے بجائے گرم پانی کو بطور قومی مشروب اپنانے کی تعریفیں کرتے ہوئے چائے کے خلاف کئی دلیلیں دیتے ہیں لیکن دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا یہ گرم مشروب اپنے اندر کئی بیماریوں کا علاج بھی لئے ہوئے ہے۔جی ہاں ہال ہی میں امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے چائے کی اہمیت اور واضح کردی ہے،سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تازہ ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ چائے پینے سے بینائی چھیننے والی بیماری کا خطرہ 74 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ کافی ، آئس ٹی یا دیگر سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے آنکھوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔آج دنیا میں چائے کی کئی اقسام کاشت کی جا رہی ہیں جن میں کالی چائے کے علاوہ سبز چائے بھی مقبول عام ہے جو سرد موسم میں ایشیا کے ممالک میں سردی بھگانے کیلئے بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔ بنگلہ دیش ،سری لنکا میں چائے پہاڑی علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے اور اس کے بعد اسے تیار کر کے دنیا بھر کے ممالک میں برآمد کر دیا جاتا ہے ۔ یہ ممالک چائے کی برآمدات سے کثیر زرمبادلہ بھی کما رہے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close