بریکنگ نیوز

میانوالی میں پولیس کی چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

پنجاب کے شہر میانوالی میں پولیس چوکی پر اتوار کی شب مبینہ دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول چوکی پر 12 سے 14 دہشت گردوں نے رات گئے راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس دوران ایک اہلکار زخمی ہوا۔ آئی جی عثمان انور کے مطابق چند ماہ میں یہ نواں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا۔ واضح رہے کہ پولیس کسی مبینہ دہشت گرد کو نشانہ بنانے یا گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close