بریکنگ نیوز
نئی مردم شماری کے لیے اساتذہ کو ٹریننگ کا آغاز
اسسٹنٹ کمشنر روجھان ڈاکٹر عمران رفیق نئی مردم شماری کے متعلق اساتذہ کو ٹریننگ دے رہے ہیں
محکمہ شماریات کی جانب سے ڈیجیٹل کسنس بلاک پروجیکٹ مردم شماری کی پہلی ٹریننگ
کے سلسلے میں امروز بمقام گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج شیخ خلیفہ روجھان میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان ڈاکٹر عمران رفیق کی زیر نگرانی و قیادت میں پہلی ڈیجیٹل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان ڈاکٹر عمران رفیق نے اساتذہ کرام کو نئی مردم شماری پراسس بارے میں (مردم شماری برائے سال 2023 ء ) کی ٹریننگ (بریفنگ) دی گی ٹریننگ میں روجھان کے 180 اساتذہ کرام شریک ہوئے جن کو ڈیجیٹل مردم شماری کے نئے سسٹم کے متعلق ٹریننگ دی گئی اس سلسلے میں محکمہ شماریات کی ٹیم اور نادرا کی ٹیکنیکل سپورٹ ٹیم اور اساتذہ کرام بھی ٹیم میں شامل ہونگے جس میں 180 ٹیچروں کو گھر گھر جا کر ساتویں مردم شماری بذریعہ ٹیبلٹ کا عمل جاری ہو گا مردم شماری کے تمام پراسس ڈیجیٹل سسٹم کے تحت بلاک وائز آن لائن ٹیبلٹ کے ذریعے مردم شماری سروے کا عمل مکمل کیا جائے گا علاوہ ازیں اس سلسلے میں عمرکوٹ اور اس کے مضافات سے 60 ٹیچروں کی ٹیم 5 روزہ ٹریننگ میں شریک ہونگے جس میں 2 نادرا، 4 ٹرینرز اور 2 ٹیچر شامل ہونگے اور ڈیجیٹل مردم شماری سروے کا عمل کیا جائے گا یہ ٹریننگ 7 جنوری دے 21 جنوری تک ٹریننگ بیج وائز جاری رہے گی اور جملہ مردم شماری کا پراسس مکمل کیا جائے گا اس سلسلے میں آج پہلے بیج کے اساتذہ کرام کو ٹریننگ دی گئی۔