اسپورٹسبریکنگ نیوز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جاۓ گا۔
آئی سی سی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔
سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔
دوسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8 ٹیموں کو 70, 70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔
Facebook Comments