بریکنگ نیوز

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 30 روپے اضافہ کردیا گیا، نئی قیمتوں کااطلاق بھی ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ مشکل فیصلہ تھا کہ ہم عوام پر مزید بوجھ ڈالیں اور بوجھ ڈالیں تو کتنا ڈالیں، میں پہلے سے کہتا آرہا تھا کہ عوام کے اوپر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہے کیونکہ حکومت کو نقصان ہو رہا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

پیٹرول 179 روپے 86 پیسے

ڈیزل 174 روپے 15 پیسے

مٹی کا تیل 155 روپے 56

لائٹ ڈیزل 148 روپے 31 پیسے

انہوں نے کہا کہ اس مہینے کے پہلے 15 دنوں میں 55 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، یہ حکومت برداشت نہیں کرسکتی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close