بریکنگ نیوز

اومیکرون کے مزید کیسز رپورٹ، متعدد ممالک نے سرحدیں بند کردیں

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ (اومیکرون) پوری دنیا میں پھیل رہا ہے جس کے بعد متعدد ممالک نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں جبکہ محققین نے کورونا کے مقابلے میں اومیکرون وائرس کے خطرناک ہونے یا نہ ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ جنوبی افریقا کے محققین نے اومیکرون کی شناخت چند روز پہلے کی تھی اور ابھی تک اس کے بارے میں بہت کچھ معلومات نہیں ہیں۔

اس بارے میں بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ وائرس زیادہ متعدی ہے۔
خیال رہے کہ اومیکرون وائرس کے پھیلاؤ کی خبریں تیزی سے سامنے آرہی ہیں اور متعدد ممالک تذبذب کا شکار ہیں کہ انہیں کیا حکمت عملی اپنانی چاہیے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا اور مراکش نے کہا کہ وہ پیر سے شروع ہونے والی تمام آنے والی پروازوں کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دے گا۔

ہانگ کانگ، یورپ سے شمالی امریکا تک کئی جگہوں پر سائنسدانوں نے اس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

نیدرلینڈز میں اومیکرون کے 13، کینیڈا اور آسٹریلیا میں دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close