بریکنگ نیوز

اوکاڑہ کا نوجوان پیدل خنجراب پہنچ گیا

لاہور(نیوزروم رپورٹ) اوکاڑہ کے رہائشی نوجوان عثمان ارشد نے اوکاڑہ سے خنجراب تک پیدل سفر طے کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیا اور اس باہمت نوجوان نے 1270 کلومیٹر کا طویل سفر 34 دن میں طے کیا۔

نوجوان عثمان ارشد کا کہنا ہے کہ منزلیں بہادروں کا استقبال کرتی ہیں، بزدلوں کو تو راستوں کا خوف مار دیتا ہے، اس کامیابی پر
سب سے پہلے خداوند تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں جس نے ہمت اورتوفیق عطا کی، ساری زندگی بھی شکر ادا کرتا رہوں تو کم ہو گا، اللہ تعالیٰ کا مجھ پر اتنا کرم رہا کہ 34 دنوں میں مجھے کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور رب تعالیٰ نے ہر قسم کی مشکلات سے دُور رکھا۔عثمان ارشد کے مطابق وہ دن کے وقت سفر کرتے اوررات کو قیام کرتے تھے، اس طویل سفر کے دوران مختلف شہروں میں انکے دوستوں، سیاسی، سماجی شخصیات نے ان کا استقبال کیا، ان کے رات قیام اورکھانے کاانتظام بھی ان کے دوست اورچاہنے والے کرتے رہے۔ انہوں نے کہا اس طویل پیدل سفر کے ذریعے وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے،یہ سیاحوں کے لیے ایک جنت ہے.

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close