اسپورٹسبریکنگ نیوز
پی ایس ایل 2021 کا آفیشل ترانہ “گروو میرا” ریلیز
لاہور(نیوز روم اسپورٹس)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ “گروو میرا” ریلیز کردیا گیا ہے جو کہ پاکستان سپر لیگ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا جب کہ پاکستان کے معروف ٹی وی چینلز بھی اس ترانے کو نشر کریں گےفوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ سپر اسٹارز ینگ اسٹنرز نے ترانے میں اپنی آواز کا جادہ جگایا ہے۔ اس ترانے کی ویڈیو کو فدا معین نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ 6 معروف کرکٹرز بھی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں جن میں شاداب خان، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض، سرفراز احمد اور بابراعظم شامل ہیں۔
Facebook Comments