بریکنگ نیوز

موٹروے زیادتی کیس،ایک ملزم خود تھانے پہنچ گیا

لاہور(نیوز روم رپورٹ)موٹروے زیادتی کیس کا اہم ملزم وقار الحسن پولیس کے سامنے پیش ہوگیا۔

ذرائع مطابق موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا مرکزی ملزم وقارالحسن خود سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو گیا، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقار کا تعلق شیخوپورہ سے ہے، اور اس نے بیان دیا ہے کہ میرا واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم وقارالحسن رشتے داروں کے دباؤ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن پولیس کے روبرو پیش ہوا۔

ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ عابد کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close