بریکنگ نیوز

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

لاہور(نیوزروم رپورٹ) ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close