اسپورٹسبریکنگ نیوز

فکسنگ اسکینڈل،عمر اکمل تین سال کے لیے کرکٹ سے آؤٹ

لاہور(نیوزروم اسپورٹس) فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل پر 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فکسنگ اسکینڈل میں جسٹس (ریٹائرڈ) فضل میران چوہان کی سربراہی میں پی سی بی ڈسپلنری پینل نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، عمر اکمل پر 3 سالہ  پابندی کا اطلاق 20 فروری 2020 سے ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو معطل کردیا تھا، ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پی ایس ایل سے قبل مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور عمر اکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق بورڈ کو بر وقت مطلع نہ کر سکے، بعد ازاں برطانوی کرائم ایجنسی کے شواہد کے بعد عمر اکمل کے خلاف تحقیقات میں تیزی آئی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close