بریکنگ نیوزپاکستان

جھاڑو دینے والی ایم۔اے پاس خاتون کو نوکری مل گئی

لاہور(نیوزروم رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر ماسٹر ڈگری ہولڈر بے روزگارخاتون کو ملازمت فراہم کردی گئی۔

عثمان بزدار نے وہاڑی میں روزی کمانے کیلئے جھاڑودینے والی خاتون مہوش کے بارے میں شائع ہونے والی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے وہاڑی میں سرکاری ملازمت کاانتظام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مہوش کو سرکاری ملازمت مل گئی اور ڈی پی ایس وہاڑی میں طالبہ کو آفس جاب کے لئے تقررنامہ جاری کردیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ایسا نظام وضع کررہے ہیں جہاں مہوش جیسی تعلیم یافتہ بیٹیاں عزت سے روزی کما سکیں، ماضی کے حکمرانوں نے بوسیدہ نظام دے کرقوم پر ظلم کیا ہے، ہماری حکومت یہ نظام بدل رہی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close