بریکنگ نیوزپاکستانخواتینفیشن
لاک ڈاؤن،ہر چیز بند،عید کی شاپنگ کیسے ہوگی؟بڑی خبر آگئی
کراچی(نیوزروم رپورٹ )سندھ حکومت نے صوبے میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے پلان ترتیب دے دیا ہے، سندھ حکومت عید شاپنگ کے لیے 15 رمضان کے بعد مزید نرمی کرے گی جو انتظامیہ سے تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی جلد نرمی کا اعلان کیا جائے گا تاہم اس پلان پر عمل درآمد وزیراعلیٰ سندھ کی اجازت سے مشروط ہے۔ کراچی میں تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے پلان مرتب کیا ہے جس میں کراچی کے تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین کیا گیا ہے۔
Facebook Comments