بریکنگ نیوز

کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ،کئی وزرا فارغ

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) وفاقی کابینہ میں  ردوبدل کرکے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردی گئی ہے، جس کے تحت چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام کو وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ بنادیاگیا ہے، خسروبختیار کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیاگیا ہے جب کہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر صنعت بنادیاگیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات مقرر کیا ہے اور ارباب شہزاد کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اور بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے، امین الحق وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، جب کہ وزیراعظم نے ہاشمی پوپلزئی کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے عہدہ سے ہٹادیا گیا گیا ہے اور عمرحمید سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close