بریکنگ نیوزدنیا

کرونا ویکسین کا انسانوں پر تجربہ

واشنگٹن(نیوز روم رپورٹ)واشنگٹن کے سب سے بڑے شہر سیئٹل میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سائنس دانوں نے بائیو ٹیکنالوجی کمپنی’موڈرینا‘ کے اشتراک سے کورونا وائرس کے لیے ویکسین تیار کی ہے جسے انسانوں پر آزمانے کے لیے صحت کے رضاکاروں پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

یوں تو کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں کئی ممالک مصروف عمل ہیں لیکن موڈرینا کو سب سے پہلے اور اہم ترین کامیابی ملی ہے، اس ویکسین کو ایم آر این اے 1273 کا نام دیا گیا ہے جس کے لیے بہت تیزی سے تجربات کیے جا رہے ہیں تاہم ویکسین کے مکمل طور پر تیار ہونے اور مارکیٹ میں دستیاب ہونے تک ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close