بریکنگ نیوزپاکستانٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا اہم ترین فیچر پاکستان میں دستیاب

لاہور(نیوزروم رپورٹ)واٹس ایپ میں صارفین کو جس فیچر کا عرصے سے انتظار تھا یعنی ڈارک موڈ جس کو رواں ہفتے کمپنی کی جانب سے متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب پاکستان میں تمام صارفین کو دستیاب ہے۔اس فیچر کا مقصد کم روشنی والے ماحول میں آنکھوں پر تناﺅ کو کم کرنا اور تاریک کمرے جیسے سنیما میں فون کی روشنی سے ماحول کو جگمگانے سے بچانا ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈارک موڈ کو جب ڈیزائن کرنے لگے تھے تو ہم نے کافی وقت تحقیق پر لگایا اور 2 مخصوص حصوں پڑھنے میں آسانی اور information hierarchy پر دی۔اٹس ایپ کے مطابق تھیم کے لیے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے ہم چاہتے تھے کہ اس سے آنکھوں کی تھکاوٹ کم از کم ہو اور ایسے رنگوں کا استعمال ہو جو آئی فون اور اینڈرائٰڈ کے سسٹم ڈیفالٹ کے قریب تر ہو۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ بھی چاہتے تھے کہ صارفین ہر اسکرین پر آسانی سے توجہ مرکوز کرسکیں، ہم نے رنگوں اور ڈیزائن کے دیگر عناصر کو استعمال کرکے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اہم ترین معلومات نمایاں ہو۔اینڈرائیڈ 10 اور آئی او ایس 13 کے صارفین ڈارک موڈ کو سسٹم سیٹنگز کے ذریعے ان ایبل کرسکتے ہیں۔اینڈرائیڈ 9 اور اس سے قبل کے ورژن استعمال کرنے والے اس مقصد کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اور پھر چیٹس پر کلک کریں۔وہاں سب سے اوپر تھیم کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں تو آپ کے سامنے لائٹ اور ڈارک کے آپشن آجائیں گے، پہلے ڈارک اور پھر اوکے پر کلک کریں۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close