اسپورٹسبریکنگ نیوز

بین ڈنک کی دھواں دھار بیٹنگ،لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرادیا

لاہور(نیوزروم اسپورٹس) پی ایس ایل کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم بنالی،بین ڈنک کی دھواں دھار ننانوے رنز کی اننگز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے 187 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تو بائیں ہاتھ کے بلے باز اس میچ میں ناکام رہے اور 5 گیندوں پر بغیر کوئی سکور بنائے محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ نے بڑی اننگز کھیلنے کیلئے محتاط انداز اپنایا اور 24 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر ڈیلپورٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور یوں لاہور قلندرز مزید مشکلات سے دوچار ہو گئی۔کپتان سہیل اختر اور بین ڈنک نے دو وکٹیں گرنے کے بعد انتہائی ذمہ دارانہ اور طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 140 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ بین ڈنک نے برق رفتار بلے بازی کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 12 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 99 رنز بنائے جبکہ سہیل اختر نے 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔قبل ازیں لاہور قلندرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے ایک سو اٹھاسی رنز کا ٹارگٹ دیا۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close