بریکنگ نیوز

پرویز مشرف کو سزائے موت سنانی والی عدالت غیر آئینی قرار

لاہور(نیوز روم رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والے خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی قرار دے دی،عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد سنگین غداری کیس میں سابق صدر کو سنائی گئی سزا بھی کاعدم ہوجائے گی۔اہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پرویز مشرف کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو کچھ دیر بعد سنایا دیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس بھی قانون کے مطابق نہیں بنایا گیا۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پرویز مشرف کی درخواست پر متفقہ طور پر فیصلہ سنایا۔وفاقی حکومت اور پرویز مشرف دونوں کے وکلا کے مطابق خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی قرار دینے کے بعد سزائے موت کا فیصلہ بھی کالعدم تصور ہوگا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close