بریکنگ نیوز

تبدیلی سرکار کو بڑا جھٹکا،اہم اتحادی نے وزارت چھوڑ دی

کراچی (نیوز روم رپورٹ)اتحادیوں کے سہارے کھڑی تبدیلی سرکار کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ایم کیو ایم نے اہم وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ آج کےاعلان کااس پیشکش سےکوئی تعلق نہیںخالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم حکومت میں بیٹھنا اور ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا بہت سارے خدشات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے فائدہ ہی نہ ہو رہا ہو تو کابینہ میں بیٹھنا بےسود ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close