بریکنگ نیوز

یوکرینی طیارہ غلطی سے تباہ ہوا،ایران کا اعتراف

تہران (نیوزروم مانیٹرنگ)ایرانی حکام نے یوکرینی طیارے کو غلطی سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا، خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو ملٹری کی جانب سے مار گرانا انسانی غلطی تھی، طیارہ حساس ملٹری اسٹرائیک کے پاس سے گزرتے ہوئے نشانہ بنا۔

 ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق واقعہ انسانی غلطی اور طاقت کے زعم میں مبتلا امریکی مہم جوئی کے دوران پیش آیا، واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close