بریکنگ نیوز

سابق ایکسائز ملازم کے گھر سے 33 کروڑ روپے برآمد

لاہور(نیوز روم رپورٹ) محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم کے گھر سے 33 کروڑ روپے کی بھاری رقم برآمد کر لی گئی۔

نیب لاہور کے مطابق محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم خواجہ وسیم کے خلاف تحقیقات جاری تھیں اور ملزم کے گھر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے برآمد کر لیے۔

نیب حکام کے مطابق ملزم خواجہ وسیم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور میں گریڈ 16 کا ملازم تھا، ملزم کے گھر سے 33 کروڑ کیش اور پرائز بانڈز کی صورت میں برآمدکیا گیا۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ادارے کے انٹیلی جنس ونگ کی بڑی کامیابی سے ملزم کے خلاف جاری تحقیقات نے نیا موڑ لے لیا ہے۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ سابق انکم ٹیکس انسپکٹر خواجہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کروڑوں روپے کے ذرائع تاحال ثابت نہیں کر سکا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ کے نام پر بھی 19 کروڑ سے زائد کیش و پرائز بانڈ ہونے کےشواہد بھی ملے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close