صحت

نہار منہ مالٹےکا جوس پینے کے حیران کن فوائد

لاہور: (ویب ڈیسک) مالٹے کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو ترش اور غذائی عناصر سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ یہ صحت کے لیے بے حد مفید ہے اور کئی امراض سے بچاتا ہے۔

عالمی میڈیا میں ایک مضمون میں ماہر غذا ڈاکٹر سینتھیا ایلہج نے مالٹے کے جوس کے فوائد کے بارے میں بتایا ہے جو درج ذیل ہیں۔

سوزش اور امراض سے بچاؤ
مالٹے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں کئی مرکبات اور اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہوتے ہیں، جو سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

خالی پیٹ مالٹے کا رس صحت کے لیے بہت سے فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ یہ جسم کو متعدد اہم غذائی اجزا مہیا کرتا ہے جس میں وٹامن سی، طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ شامل ہوتے ہیں۔

اس کا رس ہڈیوں کی مضبوطی، مسوڑھوں کی صحت اور زخموں کو ٹھیک کرنے کے علاوہ جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ فولک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو جنین کی مناسب نشوونما کے لیے ضروری ہے۔

اسی طرح مالٹے میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے، ہڈیوں کی کمزوری کو روکنے، دل کی بیماریوں اور فالج سے بچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

مالٹے کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ صحت کو ٹھیک رکھتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ کی اہمیت یہ ہے کہ وہ صحت کو برقرار رکھنے اور دل کے مسائل، کینسر اور ذیابیطس جیسی موذی بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق مالٹے کے جوس میں فلاوونائڈ، کیروٹینائڈز اور ایسکاربک ایسڈ گردوں میں پتھری بننے سے روکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ ہائی بلڈ پریشراورہائی کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ نہار منہ مالٹے کا جوس پینا طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور مالٹے کا جوس فضائی آلودگی کے اثرات سے بھی بچاتا ہے۔ روزانہ وٹامن سی کی ضرورت ایک گلاس مالٹے کا جوس پینے سے پوری کی جا سکتی ہے۔

اس کے جوس پینے کا بہترین وقت ورزش سے تھوڑی دیر پہلے ہوتا ہے۔ مالٹے کا جوس آنتوں کے ذریعے کھانا آگے بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن سی کولیجن کی پیداوار میں تعاون کرتا ہے جو جلد کو بہتر اور زخموں کو تندرست کرتا ہے

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close