بریکنگ نیوز

حکومت گرانی ہے تو۔۔۔سیاست کے ڈان کو اپوزیشن کو مشورہ

راولپنڈی(نیوزروم رپورٹ) سیاست میں ڈان سمجھے جانے والے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے چپ کا روزہ توڑ دیا،جلد ایکٹو ہونے کا اعلان بھی کردیا،کہتے ہیں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہے،پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف جلد اٹھالیں گے۔میڈٰیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ سے اختلافات کےباعث سیاست سے الگ ہوکر خاموش ہونے والے چودھری نثار علی خان نے بالآخر زبان کھول ہی دی،سیاست میں ایکٹو ہونے کا اعلان بھی کردیا،سابق وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو متحد ہوکر حکومت کے خلاف بڑے اور موثر ایکشن کی مشورہ بھی دے ڈالا تاہم انہوں نے کسی بھی جماعت میں شمولیت کی خبروں کو یکسر مسترد کردیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close