بریکنگ نیوزصحت

صرف ایک لمحے نے میری زندگی بدل دی

لاہور(نیوزروم ہیلتھ)موٹاپا،آج کا سب سے بڑا مسئلہ،بغیر شیڈول کھانا پینا،ورزش کی عادت کا نہ ہونا اور سہل پسندی اس کی بنیادی وجہ ،جب جسم پھول جائے تو خوبصورتی بھول جائے اور باقی رہ جائے صرف پریشانی،لیکن امریکا میں ایک خاتون نے اس پریشانی کا حل ڈھونڈ نکالا،کرسٹین کارلوس نے اپنی بیٹی کی خاطر صرف ایک سال میں اپنا وزن پینتالیس کلو گرام کم کرکے سب کو حیران کردیا۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں کرسٹین کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال پہلے وہ ایک سو تین کلو گرام کی تھیں،کوئی کام کھل کر کرسکتی تھیں نہ ہی بھاگ دوڑ میں حصہ لے سکتی تھی،ایک دن ساحل پر اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ان کا سانس پھول گیا اور یہی وہ لمحہ تھا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔


کرسٹین کے مطابق انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی اور صرف ایک سال میں ہی پینتالیس کلو گرام وزن کم کرکے ایک سو تین سے صرف اٹھاون کلو گرام کرلیا۔کرسٹین کے مطابق انہوں نےنے بتدریج اپنی عادات کو بدلنا شروع کیا اور تلی ہوئی یا پراسیس غذاﺅں کا استعمال ترک کردیا’۔انہوں نے جو کا دلیہ، انڈے، سلاد، مچھلی اور مچھلی تک خود کو محدود کرلیا مگر ہفتے میں ایک بار جنک فوڈ کھانے کی خواہش کو بھی پورا کرتیں۔غذا کے ساتھ ساتھ کرسٹین نے پانی کی زیادہ مقدار لگ بھگ ایک گیلن روزانہ پینا عادت بنایا، جس سے ان کی کھانے کی خواہش دبنے لگی۔اسی طرح ہفتے میں 6 دن 45 منٹ کی ورزش کرنا شروع کی جو بہت مدد گار ثابت ہوئی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close