بریکنگ نیوز

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 15 ستمبر سے اسکول، کالجز اور جامعات سمیت تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں شفقت محمود نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں پیش کی گئی سفارشات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) میں پیش کیا گیا جس میں معمولی ردو بدل کے بعد کئی اہم فیصلے کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ 15 جولائی سے کوئی تعلیمی ادارہ نہیں کھولا جائے گا لیکن 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے جس میں اسکولز، کالجز اور جامعات وغیرہ شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ تعلیمی ادارے کھولنے میں 2 ماہ کا وقت ہے اس لیے اگست کے پہلے ہفتے اور ستمبر کے پہلے ہفتے میں صحت کے اشاریوں اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کا جائزہ لیں گے اور مزید مشاورت کی جائے گی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close