صحت

ادرک کے یہ فائدے جانتے ہیں؟؟؟

لاہور(نیوز روم ہیلتھ)ویسے تو اللہ تعالیٰ کی ہر تخلیق میں ہی کوئی نہ کوئی حکمت پوشیدہ ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا روز مرہ استعمال ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دے سکتا ہے۔ایسا ہی کچھ ادرک کے حوالے سے بھی ہے۔ماہرین کی تحقیقات کے مطابق ادرکبدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی متعدد فوائد کی حامل ہے۔اس جڑ نما سبزی کو کھائیں کا کھانے میں ملا کر استعمال کریں ،یہ ہر لحاظ سے ہی فائدہ مند ہے۔

متلی کی شکایت

اگر آپ منہ کے ذائقہ خراب ہونے سے پریشان ہیں اور آپ کو متلی کی کیفیت کا سامنا ہے تو ادرک کی چائے انتہائی لاجواب اور زود اثر ہے،ایک انچ ادرک کو ایک سے دو کپ گرم پانی میں 10 منٹ تک ملا رہنے دیں، جس کے بعد اس میں شہد ملا کر پی لیں۔ پیٹ خراب ہوگیا ہے؟ تو ادرک کو چبا کر دیکھیں، یہ جڑ معدے کو موثر طریقے سے خالی کرکے اس شکایت پر قابو پاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کسی قسم کے ورم سے متعلق مرض لاحق ہوگیا ہے تو ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ اس میں ایسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو جسم کی ورم کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پیٹ میں گیس کا خاتمہ

اگر تو آپ کا پیٹ اکثر گیس کی تکلیف کا شکار رہتا ہے تو ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔

پٹھوں کی اکڑن سے ریلیف

اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔

 

جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنائے

بیماری کی صورت میں ادرک کی چائے پینے کا کہا ہی اس لیے جاتا ہے کہ یہ معدے کے اچھے بیکٹریا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناکر بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close