بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیبصحت
خبردار! اس چیز کو ہاتھ بھی نہ لگائیں،ورنہ موت واقع ہوسکتی ہے
لاہور(نیوزروم مانیڑنگ) ویسے توموت کے لیے بہانہ ہی چاہیے ہوتا ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے بچنا بے حد ضروری ہے ،ایسی ہی ایک جان لیوا پھپھوندی آسٹریلیا میں دریافت ہوئی ہے۔یہ دنیا کی واحد مشروم ہے جسے چھوا جائے تو اس کا زہر بدن میں سرایت کرسکتا ہے جس کے بعد مریض کی حالت قابلِ رحم ہوجاتی ہے۔ دوسری جانب کھانے کی صورت میں قے، ہیضہ (ڈائریا) اور بخار کے ساتھ بدن سن ہوجاتا ہے؛ اور موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
اسے ’پوائزن فائر کورل فنگس‘ کہا جاتا ہے جس کی ایک واضح تصویر مقامی فوٹوگرافر نے حاصل کی ہے۔ یہ فنگس کیرنس کے علاقے میں موجود تھی جسے جیمز کوک یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے فوری طور پر پہچان لیا۔فنگس کی شوخ رنگت کی بنا پر لوگ اسے کسی مشروم کی طرح قابلِ نوش سمجھتے رہے اور یہی وجہ ہے کہ شوخ سرخ رنگت کی بنا پر جاپان اور کوریا کے کئی لوگ اسے کھا کر موت کے گھاٹ اترچکے ہیں۔