بریکنگ نیوزلائبریری

دنیا کے پانچ امیر ترین بھکاری

لاہور(نیوز روم اسپیشل)عام طور پر کسی بھکاری کو دیکھ کر سب سے پہلا گمان یہی ہوا ہے کہ چیتھڑوں میں ملبوس یہ شخص انتہائی بے کس و مجبور اور غریب ہے لیکن سب کے ساتھ ایسا نہیں،اکثر سننے کو ملتاہے کہ سڑکوں اور چوراہوں پر بھیک مانگنے والوں نے ایسے ایسے گھر اور گاڑیاں خرید رکھیں ہیں کہ بڑے سے بڑے بزنس مین بھی نہیں سوچ سکتے،حال ہی میں دنیا کے پانچ امیر ترین بھکاریوں کی تفصیل سامنے آئی ہے جسے جان کر ہوش اڑ جائیں گے


ٹیڈ ولیمز
یہ ایک ایسا غریب امریکی شہری ہے جس کے پاس چند سالوں پہلے تک رہنے کے لیے گھر تو کیا پہننے کے لیے کپڑے بھی نہیں تھے- یہ شخص پھٹے ہوئے کپڑے پہن کر بھیک مانگتا تھا-اس کی آواز انتہائی سریلی تھی تو لوگ اس کی جانب متوجہ بھی زیادہ ہوتے تھے اور اسی وجہ سے اسے بھیک بھی زیادہ ملتی تھی- ایک روز اس پر ایک رپورٹر کی نظر پڑ گئی جس نے اس کی ویڈیو تخلیق کر کے یوٹیوب پر شئیر کردی- جس کے بعد قسمت کی دیوی اس پر مہربان ہوئی اور یہ بھکاری دیکھتے ہی دیکھتے شہرت پا گیا آج اس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں

رونگ فنگ
یہ شخص بھی انتہائی غریب تھا٬ یہاں تک کہ اس کے دن و رات سڑکوں پر ہی گزرتے تھے- یہ بھیک مانگ کر بمشکل اپنا گزر بسر کرتا تھا- ایک روز یہ بھکاری نوڈلز کی دکان پر بھیک مانگنے پہنچ گیا- دکان کی مالک ایک خاتون تھی جس نے اسے بھیک دینے کے بجائے اضافی رقم دے ڈالی جس کا مقصد کوئی چھوٹا کاروبار شروع کرنا تھا-دیکھتے ہی دیکھتے یہ کاروبار چمک اٹھا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ رونگ واپس اسی نوڈلز کی دکان پر پہنچ گیا اور مدد کرنے والی خاتون کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم بطور نذرانہ پیش کی-

سیمن رائٹ
لندن کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والا یہ بھکاری کروڑوں روپے کا مالک ہے- اس پر ایک سرکاری حکم نامے کے تحت پابندی بھی عائد کی جاچکی ہے- لیکن اس کے باوجود یہ ایک پرتعیش زندگی بسر کر رہا ہے- ایک اندازے کے مطابق یہ سالانہ 50 ہزار یورو بھیک مانگ کر کما لیتا ہے

ایشا
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی یہ ایک ایسی بھکارن تھی جو کروڑوں روپے کی مالک تھی- بھیک مانگنے کے دوران بھی اس کی عمر 100 سال تک پہنچ چکی تھی- تاہم اب اس کی موت واقع ہوچکی ہے- موت کے بعد جب اس کی جائیداد کا انکشاف ہوا تو پتہ چلا کہ اس نے وراثت میں ایک ملین ڈالر کی خطیر رقم چھوڑی ہے-

جین
بھارت جین ایک ایسا ہندوستانی بھکاری ہے جو کہ پاٹیل نگر میں ایک پرتعیش فلیٹ کا مالک ہے- اس اپارٹمنٹ کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے- جین کے پاس ایک دکان بھی ہے جس کا ماہانہ کرایہ 10 ہزار روپے ہے- جین ماہانہ 75 ہزار بھارتی روپے صرف بھیک مانگ کراکٹھے کرتا ہے

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close