دلچسپ و عجیب
دنیا کی بلند ترین پاکستانی اے ٹی ایم گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
اسلام آباد(نیوز روم رپورٹ) پاک چین سرحدی علاقے خنجراب میں دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا، 16 ہزار 7 فٹ بلندی پر نصب مشین نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے لگائی گئی ہے۔این بی پی کی جانب سے پاک چین سرحدی علاقے خنجراب پر نصب دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کو عالمی ریکارڈ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا، یہ اے ٹی ایم مشین سطح سمندر سے 16 ہزار 7 فٹ کی بلندی پر نصب ہے۔
Facebook Comments