فیشن

دنیا کی خوبصورت ترین فائر فائٹر

اوسلو(نیوز روم رپورٹ) ناروے سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ گن نارٹن کو دنیا کی سب سے خوبصورت اور پرکشش فائر فائٹر کا خطاب دیا گیا ہے۔تیس سالہ ناروے سے تعلق رکھنے والی گن نارٹن کو نہ صرف لوگوں کی جانب سے پرکشش ترین خاتون کا اعزاز دیا گیا ہے، بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔گن نارٹن لوگوں کو تربیت اورجسمانی فٹنس کی ٹریننگ بھی دیتی ہیں اور اسی بنا پر انٹرنیٹ پر خاصی مشہور ہیں اس کے علاوہ ناروے کے کئی اخبارات اور رسائل کے سرورق پر ان کی تصاویر بھی شائع ہوتی رہتی ہیں ۔نارٹن 19 سال کی عمر سے آگ بجھانے کے محکمے میں کام کر رہی ہیں اور انہوں نے خطرناک آتشزدگی کے بہت سے واقعات میں اپنی ہمت اور مہارت ثابت کی ہے ۔

Facebook Comments
Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close