دلچسپ و عجیب

مٹھائی 9ہزار روپے فی کلو

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)دنیا بھر میں بھانت بھانت کی مٹھائیاں تیار ہوتی ہیں،ان کو پسند کرنے والے بھی کم نہیں لیکن کیا آپ نے کبھی نو ہزار روپے فی کلو کے حساب سے ملنے والی مٹھائی کھائی ہے؟ بیشتر لوگ تو اسے مذاق سمجھیں گے۔لیکن یہ بالکل سچ ہے اور آپ انڈین گجرات کے شہر سورت میں اتنی مہنگی مٹھائی کھا سکتے ہیں۔گجرات کو ویسے ہی ‘ہیروں کا شہر’ کہا جاتا ہے اور یہاں ‘گولڈن سویٹ’ بھی اب کافی معروف ہو گیا ہے اور کئی لوگ یہاں صرف اسی کی خاطر آتے ہیں۔رکشا بندھن یعنی راکھی کا تہوار آنے والا ہے اور لوگوں نے اس کے سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی اس مہنگی مٹھائی خریدنے میں بھی بہت دلچسپی ہے۔روہن مٹھائی والا، جنھوں نے یہ مٹھائی تیار کی ہے، نے بی بی سی گجراتی سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘ہم نے پانچ مختلف طرز کی مٹھائیاں تیار کی ہیں جن کے لیے ہم نے اعلی ترین معیار کے اجزا استعمال کیے ہیں۔ اس میں سپین سے منگوایا ہوا زعفران استعمال کیا ہے اور کاجو کے 180 دانے استعمال کیے گئے ہیں۔ان ‘مٹھائیوں پر سجاوٹ کے لیے لگائے جانے والے ورق خالص سونے کے ہیں جن کی وجہ سے قیمت بڑھ جاتی ہے۔’

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close