بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

عمرصرف 11سال،قد 7فٹ ہوگیا،دنیا کی طویل قامت لڑکی سامنے آگئی

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) ہمارے ہاں عام طور لڑکیوں کا چھوٹا قد ان کے لیے پریشانی کا سبب بن جاتا ہے لیکن ایک لڑکی ایسی بھی ہے جس کے ساتھ معاملہ بالکل ہی الٹ ہے،چینی صوبے جینان میں چھٹی جماعت کی طالبہ زینگ زایو کی عمر صرف گیارہ سال ہے لیکن اس کا قدم 7 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ڈاکٹروں نے لڑکی کے قد کی وجہ کو جینیٹک قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ قد اسے وراثت میں ملا ہے ۔پہلی جماعت میں ہی اس کا قد پانچ فٹ تک پہنچ چکا تھا اورچین میں چھٹی جماعت کی طالبہ کا اوسط قد چار فٹ چھ انچ تک ہوتا ہے اسی بنا پر زینگ کا قد معمول سے زیادہ تھا۔سکول میں بعض بچے ان کے غیرمعمولی قد کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ کچھ بچے ان کے قد پر فخر بھی کرتے ہیں کبھی وہ اپنے ہم جماعتوں کو ہاتھوں میں اٹھا کرفضا میں بلند کرتی ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close