بریکنگ نیوز
نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات غیر شرعی قرار
- اسلام آ باد(نیوزروم رپورٹ)نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کوغیر شرعی قرار دے دی گیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا نیب قانون کو دین اسلام کے جرم و سزا کے قوانین سے ہم آہنگ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
> سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نیب آرڈیننس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیر اسلامی ہیں، وعدہ معاف گواہ بننا، پلی بارگین کی دفعات غیر اسلامی ہیں، ملزم کو زیادہ وقت کیلئے زیر حراست رکھنا اور تشہیر کرنا غیر شرعی ہے۔
قبلہ ایاز نے کہا کہ پرویز مشرف کی لاش کو ڈی چوک میں لٹکانا عدالتی فیصلہ نہیں، جج کی آرا ہے، بچوں پر جنسی تشدد کے سدباب کے لیے خصوصی پولیس سٹیشن یا خصوصی سیل قائم کئے جائیں۔
دوسری جانب چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے بیان پرر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ادارے کی تشکیل نو کی ضرورت ہے، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے رہنمائی نہیں ملی، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔
Facebook Comments