انٹرٹینمنٹ

یہ تصویر کس کی ہے؟لاکھوں افراد بتانے میں ناکام،آپ بھی کوشش کرلیں۔۔۔۔

ممبئی(نیوزروم مانیٹرنگ)آپ بھارتی فلمیں دیکھتے ہیں؟بالی وڈ اداکاروں کو بھی پہچانتے ہیں؟اگرآپ کا جواب ہاں میں ہے تو اس تصویر کو غور سے دیکھیں۔۔۔۔

دیکھ لیا؟چلیں اب بتائیں یہ کون سے اداکار ہیں؟

پہچان لیا؟

کیا کہا؟بگ بی!یعنی امیتابھ بچن؟

ایک بار پھر ذرا غور سے دیکھیں۔۔۔

اب بھی اگر آپ اپنے جواب پر قائم ہیں تو جان لیں کہ آپ کا جواب۔۔۔۔۔۔۔۔بالکل۔۔۔۔۔۔۔۔غلط ہے۔۔۔جی ہاں،یہ امیتابھ بچن نہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی نئی فلم کیلئے گیٹ اپ بنارکھا ہے۔آپ ہی نہیں خود بھارت والے بھی اس تصویر سے دھوکا کھاچکے ہیں اور کئی دنوں سے بھارتی میڈیا اس تصویر کو لیکر امیتابھ بچن کی آنے والی فلم‘‘ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کیلئے اداکار کا نیا گیٹ اپ قرار دے رہاہے۔

لیکن حقیقتا میں ایسا کچھ بھی نہیں۔یہ تصویر بگ بی کی نہیں بلکہ افغان پناہ گزین شبوز نامی شخص کی ہے اور معروف فوٹو گرافرسٹیون میکلی نے پاکستان میں بنائی تھی۔میکلی نے یہ تصویر ستائیس جنوری دوہزار سترہ کو انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھی جو اب وائرل ہوگئی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close