بریکنگ نیوز
نادرا سمیت پبلک ڈیلنگ کرنے والے تمام۔دفاتر بند
اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ)وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پبلک ڈیلنگ (عوامی رابطے) سے متعلق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔
Facebook Comments