دلچسپ و عجیبدنیا

موت کے44سال بعد انوکھی سزا

میڈرڈ(نیوزروم مانیٹرنگ)بعض لوگ زندگی میں کچھ ایسا کرجاتے ہیں کہ مرنے کے بعد چین نہیں پاتے،اسپین کے سابق ڈکٹیٹر فرانسسکو فرینکو کا معاملہ بھی کچھ ایسا ہی ہے جنہیں موت کے چوالیس سال بعد انوکھی سزا دی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد فرانسسکو فرینکو کی باقیات کو سرکاری مقبرے سے نکال کر عام قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے جس پر ستر ہزار ڈالر خرچہ آیا۔ اڈولف ہٹلر اور مسولینی کے ساتھی سمجھے جانے والے سابق آمر کی دوبارہ تدفین کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔حکومتی اعدادوشمارکے مطابق انہیں عام قبرستان میں دفنانے پر 70 ہزار ڈالر خرچہ آیا۔ فرانسسکو فرینکو 1939ء میں ہسپانوی خانہ جنگی کے بعد اقتدار پر قابض ہو گئے تھے اور 1975ء میں اپنی موت تک حکمران رہے۔36 برس تک سپین کے مطلق العنان حکمران رہنے والے فرانسسکو فرینکو 1975ء میں انتقال کر گئے تھے۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close